** تعلیمات امیر ( Taleemat e Ameer r.a) ** چھٹواں حصہ (part-6) ۳۔ حضرت مولی علی علیہ السلام کے تیسرے خلیفہ کی حیثیت سے حضرت کمیل بن زیادؓ نے خرقہ خلافت حاصل کیا۔ پس آپ محرم رازدان علیؑ و شیعان اہل بیت تھیں اور دعاے حضرت خضر علیہ السلام آپ نے مولی علی علیہ السلام سے نقل کیا ہے جو آپ کے نام سے موسوم ہو کر دعاے کمیل کہلائی جیسا کہ یہ آپ کے ذکر میں پہلے بھی بیان ہو چکا ہے۔ آپ سے خواجہ عبدال واحد بن زید نے خرقہ خلافت حاصل کیا۔ انہوں نے یہ خرقہ ابو یعقوب السوسی کو مرحمت فرمایا۔ جن کا ایک واقعہ اس طرح بیان کیا جاتا ہے کہ۔ حضرت سیدنا احمد بن منصور علیہ رحمۃ اللہ الغفور فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے اُستاذ حضرت سیدنا ابو یعقوب السوسی علیہ رحمۃ اللہ القوی کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ ایک مرتبہ میرا ایک شاگرد میرے پاس مکہ مکرمہ آیا اور کہنے لگا:” اے اُستادِ محترم! کل ظہر کی نماز کے بعد میں اپنے خالق حقیقی عزوجل سے جاملوں گا ۔ آپ یہ چند درہم لے لیجئے، ان سے گورکن (یعنی قبرکھودنے والے) کی اُجرت ادا کردینا اور بقیہ درہموں کی خوشبو منگوا لینا اور مجھے میرے انہیں کپڑوں میں دفن کر دینا، یہ بالکل پاک وصاف...